11 اکتوبر 2025 - 11:06
آگرہ کی جامع مسجد سے امام کا سامان باہر پھینک دیا گیا،حملہ آوروں کے خلاف کیس درج

تاج محل کی وجہ سے معروف ہندوستانی شہر آگرہ میں ایک معاملہ سامنے آیا ہے جہاں جامع مسجد کے امام کا سامان پھینک دیا گیا تھا۔ امام کے بیٹے نے شاہی جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی کے چیئرمین زاہد قریشی سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، تاج محل کی وجہ سے معروف ہندوستانی شہر آگرہ میں ایک معاملہ سامنے آیا ہے جہاں جامع مسجد کے امام کا سامان پھینک دیا گیا تھا۔ امام کے بیٹے نے شاہی جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی کے چیئرمین زاہد قریشی سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ یہ تنازعہ مسجد پر قبضے کو لے کر ہے اور شاہی جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی کے چیئرمین اور امام آمنے سامنے آگئے ہیں۔

اے سی پی چھتہ پیوش کانت رائے نے بتایا کہ منٹولا پولیس اسٹیشن میں شاہی جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی کے چیئرمین محمد زاہد قریشی، شباب، امان اور ایک وکیل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ منٹولا پولس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

ولیس حکام کے مطابق یہ مقدمہ شاہی جامع مسجد کے امام عرفان اللہ خان نظامی اور شاہی جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی کے چیئرمین زاہد قریشی کے درمیان ہے۔ دو ماہ قبل شاہی جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی کے چیئرمین زاہد قریشی نے امام عرفان اللہ خان نظامی کو ہٹا کر ان کی جگہ نیا امام مقرر کیا تھا۔

امام عرفان اللہ خان کے بیٹے احمد رضا خان نظامی نے الزام لگایا کہ ان کے والد کا سامان مسجد کے احاطے میں امام کے کمرے میں رکھا گیا تھا۔ مسجد میں ان کے والد کی رہائش گاہ (حجرہ) پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے۔ یہ قبضہ جمعرات کی سہ پہر شاہی جامع مسجد کے چیئرمین زاہد قریشی کے اکسانے پر کیا گیا۔

جس کے نتیجے میں شباب بھائی، امان اور وکیل نے ان کے والد کا سامان باہر پھینک دیا۔ ملزم نے یہ سب ان کے والد کی غیر موجودگی میں کیا۔ جب انہیں اس بات کا علم ہوا تو احتجاج کرنے پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ یہ سب کچھ وقف بورڈ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ یا محکمۂ آثار قدیمہ کی اجازت کے بغیر کیا گیا۔

متاثرہ احمد رضا خان نظامی کا الزام ہے کہ بار بار مقدمہ دائر کرنے کے باوجود چیئرمین کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جا رہی۔ اس کی وجہ سیاسی سرپرستی ہے جس کی وجہ سے پولیس قانونی کارروائی نہیں کر پا رہی ہے۔ ملزمین نے والد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں جس سے پورے خاندان میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha